15-Mar-2022 لیکھنی کی کہانی -
ہزاروں پیچ و خم ہیں سازشیں ہیں
فقط رنج و الم ہیں سازشیں ہیں
کہاں تک تاب لائیں دل بچارے
اکیلے تم ہو۔ ہم ہیں ۔سازشیں ہیں
گزرتی جا رہی ہے زندگی یوں
ترے لطف و کرم ہیں سازشیں ہیں
محبت عشق الفت اور وفائیں
ادیبوں میں یہ کم ہیں سازشیں ہیں
وہ اکثر خواب میں آنے لگے ہیں
مسلسل آنکھیں نم ہیں سازشیں ہیں
چلو راشد زمانے کو بتا دو
اذیّت ہے ستم ہیں سازشیں ہیں
fiza Tanvi
18-Mar-2022 11:26 PM
Good
Reply
Dr Rashid hasanpuri
20-Mar-2022 03:42 PM
Thanks
Reply
Anjana
18-Mar-2022 10:53 PM
Nice
Reply
Simran Bhagat
16-Mar-2022 12:22 PM
Nice
Reply
Dr Rashid hasanpuri
20-Mar-2022 03:43 PM
Thanks
Reply